فون انکرپٹ کریں اور ڈیٹا محفوظ رکھیں – اینڈرائیڈ اور آئی فون گائیڈ | AHA Apex Wing
🔐 موبائل فون کو انکرپٹ (Encrypt) کیسے کریں؟ مکمل رہنمائی اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ موبائل فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا ہی ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے کافی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض صورتوں میں ڈیٹا ریکور کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے موبائل فون کو Encrypt (انکرپٹ) کرنا انتہائی ضروری ہے۔ موبائل فون کو انکرپٹ (Encrypt) کر کے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھیں۔ اینڈرائیڈ اور آئی فون کے لیے آسان اور مکمل رہنمائی | AHA Apex Wing انکرپشن ایک ایسا حفاظتی عمل ہے جس میں آپ کے موبائل کا ڈیٹا کوڈ کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے، جسے بغیر پاس ورڈ یا لاک کے کوئی بھی نہیں پڑھ سکتا۔ 📌 اس بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ یہ مکمل گائیڈ بھی دیکھ سکتے ہیں: موبائل فون بیچنے سے پہلے یہ اہم کام ضرور کریں اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فون کو انکرپٹ کر کے اپنے قیمتی ڈیٹا کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنائیں۔ 📱 اینڈرائیڈ موبائل کو Encrypt کرنے کا طریقہ زیادہ تر جدید اینڈرائیڈ فونز میں انکرپشن پہلے سے موجود ہوتی ہے، لیکن پھر بھی چیک کرنا ضروری ہے۔ سب سے پہلے Settings ...